i پاکستان

چیف الیکشن کمشنر نے آئین شکنی کی ہے، تحریک انصاف کو حکومت بنانے کی دعوت دی جائے، سینیٹر سیف اللہ ابڑوتازترین

February 23, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا ہے چیف الیکشن کمشنر نے آئین شکنی کی ہے، تحریک انصاف کو حکومت بنانے کی دعوت دی جائے ۔ آئی ایم ایف کے فنڈز آپ نے ایم این ایز کو دیے تھے 92ارب روپیہ الیکشن میں ایم این ایز کو دیا گیا تھا مگر وہ ہار گئے ہیں،ملک میں افراتفری اور مظاہرے ہو رہے ہیں صحافی عمران ریاض کوزنجیروں میں جکڑ کر گرفتار لیا گیا ہے سینٹ اجلاس میں نکتہ اعتراض پر بحث کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات ہوچکے ہیں مگر ملکی حالات خراب ہیں،سنا ہے شارک مچھلی سمندر میں انٹرنیٹ کی کیبل کو چبا جاتی ہے حکومت کو کہیں اس شارک مچھلی کو تو پکڑے کہ انٹرنیٹ کیبل کو نہ کاٹ سکے انہوں نے کہا کہ جلال افغانی کو الیکشن جتوانا تھا اس سے بہتر تھا جلال سندھی کو جتوا دیتے ،پی ٹی آئی جب جیت کر آئی ہے تو اس کو حکومت بنانے کا کہیں تاکہ ملک کے حالات بہتر ہوں،کل کہا گیا حکومت بنانے کا کٹھن مرحلہ ہے اگر اتنا کٹھن مرحلہ ہے تو اس میں پڑتے کیوں ہیں پی ڈی ایم کو کہتا ہوں سب سے بڑی جماعت پی ٹی آئی ہے ،کل مخصوص نشستوں کا اعلان ہوا ہماری جماعت کو نہیں ملی ہیں آج پنجاب اسمبلی کل سندھ اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہے،جیسا الیکشن کرایا چلو اس کا ہی بھرم رکھ لو ،عمران خان کبھی بھی ملک کے خلاف نہیں جاسکتا ہے،آئی ایم ایف کے فنڈز آپ نے ایم این ایز کو دے دیے تھے 92ارب روپیہ الیکشن میں ایم این ایز کو دیا گیا تھا مگر وہ ہار گئے ہیں، میں پوچھتا ہوں کہ سیلاب کے لئے دئیے گئے فنڈز کا کیا ہوا؟پاکستان کے لئے کام کرو، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی