i پاکستان

چینی سیاح کی شاندار مہمان نوازی، دبئی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی خوش اخلاقی کے چرچےتازترین

July 17, 2025

دبئی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی خوش اخلاقی کے چرچے ہیں جس نے چینی سیاح کا بہترین استقبال کیا اور شاندار مہمان نوازی کی۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور فلک نیاز خان کا چینی خاتون سیاح کے ساتھ شاندار سلوک رہا اور پاکستانی ڈرائیور نے اس کی دبئی میں دل کو چھو لینے والی مہمان نوازی کی۔پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور فلک نیاز خان نے چینی زبان میں گفتگو کی جس پر خاتون چینی سیاح پاکستانی کے چینی زبان بولنے پر حیران رہ گئیں۔چینی سیاح نے پاکستانی ڈرائیور فلک نیاز خان سے سوال کیا کہ کیا آپ پاکستان سے ہیں ؟ ۔چینی سیاح دبئی میں پاکستانی ڈرائیور کے استقبال سے خوش ہوئی اور اس نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی۔ویڈیو حکومت دبئی تک پہنچی تو حکومت دبئی کے زیر انتظام روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ محکمے نے پاکستانی ڈرائیور کو انعام و ایوارڈ سے نوازا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی