i پاکستان

چمن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ،شہریوں کا انتظامیہ سے قیمتیں کنٹرول کرنے کا مطالبہتازترین

May 20, 2025

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔چمن شہر میں ایک ہفتے کے دوران فی کلو چکن کی قیمت میں 200 سے 250 روپے کا اضافہ کیا گیا۔چند روز قبل 550 سے 600 روپے کلو میں فروخت ہونے والا چکن اب 800 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ شہریوں نے انتظامیہ سے قیمتیں کنٹرول کرنے کا مطالبہ کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی