i پاکستان

چونیاں،10 سالہ بچی کو ہراساں کرنیوالا ملزم زخمی حالت میں گرفتارتازترین

August 22, 2025

صوبہ پنجاب کے علاقے چونیاں میں پولیس نے 10 سالہ بچی کو ہراساں کرنیوالے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔تفصیل کے مطابق چونیاںپولیس نے گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزم نے فائرنگ کردی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنی ہی گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے، ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تھانہ سٹی کے علاقہ ظہیر آباد کالونی میں پیش آیا ہے، 10 سالہ بچی پھوپھو کے گھر جا رہی تھی کہ اس دوراب ملزم نے ہراساں کیا، بچی کے والد کی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔اس سے قبل لاہور پولیس نے 7 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا تھا، ترجمان پولیس کے مطابق ساندہ کے علاقے میں ملزم محمد جان پٹھان نے بچی سے نازیبا حرکات کیں۔پولیس نے بتایا کہ بچی کے شور مچانے پر ملزم اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے 7 سالہ متاثرہ بچی مریم کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے سفاک ملزم کو ٹریس کر کے فوری گرفتار کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی