وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سعدی ٹائون اور سعدی گارڈن دریا کے راستے پر بنے ہوئے ہیں۔ دریا کے راستے پر پکی آبادیوں کے لیے حکومت سندھ نے کوئی زمین الاٹ نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ دریا کا راستہ روکنا قدرت سے مقابلہ کرنا ہے، کنٹونمنٹ ایریاز میں گرین بیلٹ پر پارکنگ بنانے سے پانی پھیلا۔کراچی کے بارش سے متاثرہ علاقوں کے دورے میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ملیر ایکسپریس کا جو حصہ پانی نے کاٹا، وہ ابھی زیر تعمیر تھا۔ کام کے دوران دریا نے مٹی کو ہٹادیا تو یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی