i پاکستان

دریائے چناب ہیڈ پنجند پر سیلابی صورتحال برقرار، جلالپورپیروالہ میں سپربند ٹوٹ گیاتازترین

September 10, 2025

دریائے چناب ہیڈ پنجند پر سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ 4 لاکھ 75 ہزار کیوسک کا ریلا گزررہا ہے۔ شیرشاہ اور اکبر بند پر شدید دبا ئوہے۔ ریلوے ٹریک بھی بند کردیا گیا۔ جلالپورپیروالہ میں سپربند ٹوٹ گیا۔جلال پور پیر والا میں بدستور سنگین صورتحال ہے۔ دریائے چناب نواحی علاقہ پھرانیں کا سپربند ٹوٹ گیا۔ درجنوں آبادیاں زیرآب آگئیں ۔ بند ٹوٹنے سے سیکڑوں گھر، ہزاروں ایکڑ پر تیار فصلیں تباہ ہوگئیں۔ سپر بند ٹوٹنے سے نواحی علاقہ عمرپور، عنایت پورسمیت دیگرعلاقیزیرآب آسکتے ہیں۔ شہر میں سیلابی پانی داخل ہونے کے خدشات مزید بڑھ گئے۔دریائے راوی ہیڈ سدھنائی پر پانی کا بہائو ایک لاکھ 28 ہزار کیوسک، دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا، سلیمانکی اور ہیڈ اسلام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ لودھراں کی تحصیل کہروڑپکا میں دربار ظاہر پیر کے قریب زمیندارہ بند ٹوٹ گیا۔ پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا۔ اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولپور، بہاولنگر، بورے والا اور وہاڑی میں ہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ۔ دریائے سندھ چاچڑاں کے مقام پر پانی کا بہا مسلسل بڑھنے لگا۔دوسری جانب راجن پور دریائے سندھ کی سطح میں اضافہ ہونے لگا۔ نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ سیکڑوں لوگ دریا کے اندر خواتین اور بچوں سمیت ابھی بھی موجود ہیں۔ انتظامیہ پانی کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی