i پاکستان

دریائے چناب میں پانی کے بہائو میں اچانک 58 ہزار300 کیوسک کا اضافہتازترین

December 09, 2025

بھارت کی جانب سے آبی دہشت گردی ، دریائے چناب میں پانی کے بہائو میں اچانک اضافہ ہو گیا ،جس کے بعد دریامیں پانی کے بہا ئو میں 58 ہزار300 کیوسک کا اضافہ ہوگیا ۔پانی کا بہائو7 ہزار300 کیوسک سیبڑھ کر63 ہزارکیوسک ریکارڈ کیا گیا،یکم دسمبرکو دریائے چناب میں پانی کا بہائو 12 ہزار کیوسک تھا،ذرائع کے مطابق بھارت نے بگلیہارڈیم کے اسپلز ویزکھولے جس سے پانی کا بہائوبڑھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی