i پاکستان

دہشتگردوں کی سہولت کاری کا الزام' گرفتار لیکچرار 14روز کے ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالےتازترین

August 19, 2025

انسداد دہشتگردی عدالت نے دہشتگردوں کی سہولت کاری کے الزام میں بیوٹمز یونیورسٹی کے گرفتار لیکچرار ڈاکٹر عثمان قاضی کو 14روزکے ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔کوئٹہ میں 12 اگست کو گرفتار کیے جانے والے بیوٹمز یونیورسٹی کے لیکچرار ڈاکٹر عثمان قاضی کو سی ٹی ڈی کی جانب سے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے ڈاکٹر عثمان قاضی کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ڈاکٹر عثمان قاضی نے ویڈیو بیان میں دہشتگردی کے متعدد واقعات میں کالعدم تنظیم کی سہولت کاری کا اعتراف کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی