پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ آپ بال پوائنٹ سے فارم 45پر نمبر بدل دیں تو میں اسے سانحہ 9 فروری کہوں گا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ جہاں جہاں پی ٹی آئی جیتی ہے، وہاں آڈٹ کریں تو پی ٹی آئی کا ووٹ بڑھ جائے گا کم نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ انتخابی نشان چھینا گیا، پنجاب میں امیدواروں کے تائید کنندگان کو اغوا کیا گیا، لوگوں کو نااہل کیا گیا، انہیں مرضی کے انتخابی نشان نہیں دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن سے رزلٹ نکلتا ہے پھر 17گریڈ کا افسر طے کرتا ہے کس کو کتنے ووٹ پڑے، میرے حلقے میں ایک ہزار ووٹ والے کو 25ہزار سے جتوایا گیا، پشاور کے 9حلقوں میں دھاندلی ہوئی، آر او نے کاپی پیسٹ فیصلے لکھے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس گئے، کیس نہیں لیے، امید ہے خیبرپختونخوا میں سنے جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی