امریکی اخبار سٹریٹجک آئوٹ لک نے کہا ہے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مستقل مزاجی نے ٹرمپ کو متاثر کیا ہے۔اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ٹرمپ کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی ستائش سے صورتحال بدلنا شروع ہوئی، جنگ بندی پر نریندرمودی کے ردعمل نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مشتعل کیا۔پاک بھارت جنگ بندی پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ردعمل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایسا مشتعل کیا کہ امریکی حکومت کی نظر میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان پسندیدہ ملک کا درجہ اختیار کرگیا۔نریندر مودی جنگ میں پاکستان کو نیچا دکھانا چاہتے تھے، بھارتی طیارے گرنے سے منفی نتائج نکلے، جنگ بندی کے بعد مودی واشنگٹن کا دورہ نہ کرسکے جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ڈونلڈ ٹرمپ نے لنچ پر بلایا۔امریکا نے بی ایل اے کو دہشت گرد قرار دیا، امریکا نے بھارت کو پاکستان میں مداخلت سے باز رہنے کا پیغام دیا، وائٹ ہائوس کی توجہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی جانب ہے۔اخبار کے مطابق اکثرہنگامہ خیزی کا شکار خطے میں آرمی چیف عاصم منیر کا احترام ایک ایسے شخص کے طور پرکیا جاتا ہے جو مشکل حالات میں بھی انتہائی پرسکون اور باصلاحیت رہتے ہیں۔امریکی اخبار نے سوال اٹھایا کہ کیا مودی دنیا کے طاقتور ترین شخص سے ٹکرلیں گے؟
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی