فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں دریائے راوی سے اٹھنے والے بگولے نے تباہی مچادی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دریائے راوی میں سیلاب کے دوران اٹھنے والے بگولے نے فیصل آباد کی تحصیل تاندالیانوالہ میں تباہی مچادی، بگولے کی زد میں آ کر متعدد مویشی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔فیصل آباد میں بگولے کے ساتھ طوفانی ہوائی چلنے سے کئی مکانات کی چھتوں میں بھی شگات پڑ گئے جبکہ کئی چھتوں پر نصب سولر پینلز اکھڑ گئے، اس دوران حادثے میں خاتون زخمی ہوگئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی