فیصل آباد میں لاکھوں روپے لے کر تاجر کو قتل کرنے والا اجرتی قاتل کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی ) پنجاب سے مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔سی سی ڈی پنجاب کے مطابق نیٹھڑی روڈ پر سی سی ڈی پولیس سے مقابلے میں اجرتی قاتل دانش مارا گیا، اس نے 23 لاکھ روپے لے کر عامر منیر نامی تاجر کو قتل کیا تھا جبکہ وہ مدعی مقدمہ اور گواہوں کو بھی قتل کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔سی سی ڈی پنجاب نے بتایا کہ دانش کے بیرون ملک موجود ہینڈلرز نے اس سے 70 لاکھ روپے میں ڈیل کی، ملزم اور اس کے 4 ساتھی اینٹوں کے بند بھٹے پر چھپے ہوئے تھے۔ترجمان کے مطابق ٹیم نے گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو فائرنگ کے تبادلے میں ملزم دانش ہلاک اور اس کے 4 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ اوکاڑہ کا رہائشی دانش متعدد شہریوں کے قتل میں ملوث تھا، اس کا ساتھی حسنین باجوہ جھمرہ میں مقابلے میں مارا گیا تھا، بیرون ملک ہینڈلرز کی گرفتاری کیلئے اقدامات جاری ہیں۔گزشتہ روز لاہور میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ سے مقابلے میں 4 ڈاکو مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے تھے۔ترجمان سی سی ڈی کا کہنا تھا کہ لاہور میں ماڈل ٹان میں پولیس اور ڈاکوں میں فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو ہلاک ہوئے، خفیہ اطلاع پر چوہنگ کے علاقے جوبلی ٹان میں چھاپا مارا گیا تھا تاہم ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے جبکہ 2 فرار ہوگئے۔ ہلاک ملزمان میں ارشاد، ابراہیم اور فاروق شامل تھے۔ایک اور مقابلے میں چوہنگ کے علاقے میں ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم ہلاک ہوا۔ ملزم الیاس کو ریکوری کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ ساتھیوں نے ٹیم پر حملہ کر دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی