فیصل آباد کی کاٹن فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، فیکٹری کے ملبے سے مزید 2 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں۔تفصیل کے مطابق فیصل آباد کے علاقے لہلاں کے قریب کاٹن فیکٹری میں آتشزدگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی جبکہ کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دبے تیسرے مزدور کی لاش نکال لی ہے، جاں بحق 25 سالہ عدنان جام پور کا رہائشی تھا، اس سے قبل دو مزدور جمیل اور اصغر کی لاشیں نکالی گئی تھیں جن کی شناخت لیہ کے رہائشی 26 سالہ جمیل اور 46 سالہ اصغر کے نام سے ہوئی تھی۔ریسکیو کی چھ ٹیموں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، ریسکیو ذرائع کے مطابق فیکٹری میں موجود پرانے کپڑے کو نامعلوم وجہ سے آگ لگی، آتشزدگی کے نتیجے میں ڈھائی کروڑ روپے کا کپڑا اور مشینری جل کر راکھ ہوگئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی