i پاکستان

فیصل امین گنڈا پور قومی اسمبلی کی 3 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہوگئےتازترین

August 27, 2025

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈا پور نے قومی اسمبلی کی 3 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سیاستعفی دے دیا۔رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈا پور نے استعفے سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کو خط بھیج دیا جس میں فیصل امین نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہوتے ہیں۔یاد رہے کہ عمران خان نے پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے اور ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کی ہدایت کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی