i پاکستان

فرخ کھوکھر کی گرفتاری، جے یو آئی کا حکومت سے متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی کا مطالبہتازترین

November 27, 2025

جے یو آئی سیکریٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری نے جے یو آئی رہنما فرخ کھوکھر کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کے تلاشی کے نام پر جے یو آئی کے پرچم اتارنے کی ضد اور تضحیک آمیز رویہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔مرکزی میڈیا سیل جمعیت علما اسلام پاکستان سے جاری بیان کے مطابق مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ اپنی ناکامی چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فرخ کھوکھر پاکستان کے وفادار شہری اور ہمیشہ قومی سلامتی اور عام عوام کا سوچتے ہیں۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ تلاشی کے نام پر جے یو آئی کے پرچم اتارنے کی ضد اور تضحیک آمیز رویہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، وفاقی حکومت واقعہ کا نوٹس لیکر متعلقہ افسران کے خلاف کاروائی کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی