i پاکستان

گڈانی پر سیر و تفریح کیلئے جانیوالا خصوصی شخص بیٹے کو بچاتے ہوئے خود بھی ڈوب کر جاں بحقتازترین

May 05, 2025

گڈانی میں ساحل سمندر پر سیر و تفریح کے لیے فیملی کے ساتھ جانے والا خصوصی شخص بیٹے کو بچاتے ہوئے خود بھی ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ۔تفصیل کے مطابق کراچی کے علاقے بنارس کٹی پہاڑی کے رہائشی کریم شاہ کا 12سال کا بیٹا عبید سمندر میں نہاتے ہوئے تیز موجوں کا شکار ہوگیا۔ بچے کو بچاتا باپ خود بھی سمندر کی نذر ہوگیا ، اہل علاقہ کے مطا بق کریم شاہ کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی