i پاکستان

غذر میں سیلاب سے تباہ شدہ رابطہ پل کی تعمیر کا کام شروع نہ ہوسکا،شہریوں کا حکومت سے پل دوبارہ تعمیر کرنے کا مطالبہتازترین

August 26, 2025

غذر میں سیلاب سے تباہ ہونے والے رابطہ پل کی تعمیر کا کام تاحال شروع نہیں ہوسکا۔تفصیل کے مطابق غذر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث گاہکوچ اور گلگت کا رابطہ دو ہفتوں سے منقطع ہے۔ مقامی افراد کے مطابق سیلاب سے تباہ ہونے والے رابطہ پل کی تعمیر کا کام بھی شروع نہ ہوسکا، شہریوں نے حکومت سے پل دوبارہ تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سیلاب کے باعث ہونے والی تباہی سے گلگت شندور روڈ بھی بند ہے جب کہ بالائی علاقوں کی ٹریفک معطل بھی تاحال معطل ہے۔ دوسری جانب حکومتی ترجمان کا کہنا ہے جو گائوں تباہ ہوئے وہاں کے متا ثرین کو متبادل گائوں بناکر دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی