i پاکستان

غذر، تالی داس کے مکین خیمہ بستی میں منتقل، متبادل گائوں کا اعلان، وفاق سے مدد کی اپیلتازترین

August 23, 2025

گلگت بلتستان حکومت نے کہا ہے کہ گلیشیئر پھٹنے سے متاثر ضلع غذر کے علاقے تالی داس کے مکینوں کو خیمہ بستی میں منتقل کر دیا گیا ہے۔صوبائی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلی گلگت بلتستان نے متاثرہ علاقے کا دورہ کر کے متاثرین سے ملاقاتیں کی ہیں، وزیراعلی نے امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا ہے اور پانی و بجلی اور رابطہ سڑکوں کی بحالی ہنگامی بنیادوں پر کرنے کی ہدایت کی ہے۔فیض اللہ فراق نے کہا کہ انسانی جانوں کو بچانے کا وسیلہ بننے والے چرواہے کو نقد انعام دیا جائے گا، چرواہے کو وزیر اعلی سیکرٹریٹ بلا کر اس کے اعزاز میں ایک تقریب رکھی جائے گی، وزیراعلی نے نقد انعام کے ساتھ سرٹیفکیٹ دینے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ دنوں غذر دائن کے علاقے میں بہترین ریسکیو کرنے والے نوجوان کو بھی وزیراعلی سیکرٹریٹ بلا کر انعام سے نوازا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ غذر تالی داس کے متاثرین کے لیے مستقل بنیادوں پر متبادل گاں قائم کیا جائے گا، متاثرین کے متبادل گاں کے لیے وزیر اعظم سے بات کریں گے، دائن کی آر۔سی۔سی پل کی تعمیر کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔صوبائی حکومت کے ترجمان نے امید ظاہر کی کہ وفاقی حکومت متاثرین کیلئے متبادل گاں اور ار سی سی پل کیلئے صوبائی حکومت کا ہاتھ بٹائے گی، ضلع غذر میں ارلی وارننگ سسٹم فعال نہیں ہے، ایک چرواہے کی اطلاع پر سیکڑوں انسانی جانیں بچ گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی