صوبہ پنجاب کے علاقے گجرات میں مسافر بس کی چھت پر بیٹھے دو نوجوا ن لڑکے جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق درخت کی شاخ سے ٹکراکردونوں لڑکے بس سے نیچے گرگئے،پیچھے سے آنے والے ڈمپر نے د ونوں بچوں کوکچل دیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق لڑکوں کی عمریں14اور15سال کے درمیان تھیں،لڑکے گاڑی کی چھت پر سوارتھے،حادثہ کھوکھاسٹاپ گجرات روڑ پرپیش آیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی