i پاکستان

گوادر میں ترقی کا نیا باب، جدید عوامی پارک کا شاندار افتتاحتازترین

November 17, 2025

گوادر میں شہریوں کیلئے تفریحی سہولتوں کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے جدید عوامی پارک کا شاندار افتتاح کر دیا گیا۔افتتاحی تقریب میں جی او سی اور ڈپٹی کمشنر گوادر کی خصوصی شرکت نے بھرپور عوامی پذیرائی حاصل کی۔جی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل، ایس ایس پی پولیس اور دیگر اعلی افسران بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے، تقریب میں گوادر کی شہری ترقی میں منصوبہ کی اہمیت اور کردار کو اجاگر کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ڈیجیٹل نظم و نسق اور شہری ترقی وژن کے تحت گوادر کو سرسبز، جدید اور ترقی یافتہ ساحلی شہر بنانے کیلئے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ نیا عوامی پارک نہ صرف شہریوں کیلئے معیاری تفریحی سہولتیں فراہم کرے گا بلکہ گوادر کے جدید انفراسٹرکچر اور ساحلی خوبصورتی میں بھی نمایاں اضافہ کرے گا، یہ منصوبہ شہریوں کے معیارِ زندگی میں بہتری اور سماجی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی