i پاکستان

گوجرانوالہ، کمسن گھریلو ملازمہ تشدد کے بعد قتل، معروف تاجر اور بیٹے سمیت 4 افراد پر مقدمہ درجتازترین

August 11, 2025

گوجرانوالہ میں گھر یلوملازمت کرنے والی کمسن بچی کو مبینہ تشدد کے بعد قتل کردیا گیا، پولیس نے معروف تاجر اور اس کے بیٹے سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق کمسن بچی معروف تاجر مقبول احمد کے گھر ملازمہ تھی اور 10 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر کام کر رہی تھی، واقعے کے بعد ملزمان نے بچی کی لاش اس کے گھر بھجوا دی۔پولیس کے مطابق ورثا نے جسم پر تشدد کے نشانات دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ابتدائی رپورٹ میں بچی پر تشدد ثابت ہوا ہے، ماڈل ٹائون پولیس نے تاجر مقبول احمد اور اس کے بیٹے کو حراست میں لے لیا ہے، ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ بچی کو بے رحمی سے قتل کیا گیا، ہمیں انصاف چاہیے۔پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے اور ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلائی جائے گی ماڈل ٹان پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی