i پاکستان

گھوٹکی، پولیس کا کچے کے مختلف علاقوں سے ڈاکوئوں کا صفایا کرنیکا دعویتازترین

December 22, 2025

پولیس نے گھوٹکی میں کچے کے مختلف علاقوں سے ڈاکوئوں کا صفایا کرنے کا دعوی کیا ہے۔ایس ایس پی انور کھیتران کا کہنا ہے کچے کے علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کیا، 14 مسافروں کے اغوا کے بعد آپریشن کرنا پڑا، آپریشن کر کے کچہ رجوانی، کچہ عمرانی اور کچہ کراچی سے ڈاکوں کا صفایا کر دیا گیا ہے۔ایس ایس پی انور کھیتران کے مطابق آپریشن کے بعد کچے کے کلیئر علاقے راجن پور پولیس کے سپرد کر دیے گئے ہیں جبکہ تباہ بنکروں سے اسلحہ بارود کی برآمدگی کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کر لی گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ڈاکوں کے مورچوں میں ان کے پڑے راکٹ پھٹنے کا اندیشہ ہے، اتنا اسلحہ ملا ہے شاید وانا وزیرستان میں بھی نہ ملا ہو۔یاد رہے کہ چند روز قبل ڈاکوئو ں نے مسافر بس سے مسافروں کو اغوا کرلیا تھا۔ ڈاکو مسافروں کو اغوا کر کے کچے کے علاقوں میں لے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی