i پاکستان

گھوٹکی، ریلوے ٹریک سے لاش برآمد، پولیس نے واقعے کو قتل قرار دیدیاتازترین

August 22, 2025

گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی میں 17روز قبل ریلوے ٹریک سے ملنے والی نوجوان کی لاش کے کیس نے نیا موڑ لے لیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی میں ریلوے ٹریک سے نوجوان کی لاش ملی تھی جسے پولیس نے قتل قرار دیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو اس کی بیوی نے 2 افراد کے ساتھ مل کر قتل کیا، کیس میں ملزمہ سمیت 2 افراد گرفتار ہیں اور ملزمان نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی