حافظ آباد میں لڑکی نے شادی سے انکار پر دولہا پر تیزاب پھینک دیا جو دلہا کے والد پر گر گیا۔ تفصیل کے مطابق حافظ آباد میں شادی سے انکارپر لڑکی تیزاب لے کر لڑکے کی شادی میں پہنچ گئی ،لڑکی نے تیزاب پھینکا جو دولہا کے والد پر گر گیا ،تیزاب سے نوجوان کا والد جھلس گیا جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیااورواقعہ کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی