i پاکستان

ڈی ٹی ایچ سروسز کے2 لائسنس کے اجرا کیلئے نئی درخواستیں طلبتازترین

May 05, 2025

پاکستان میں کئی سال کی تاخیر کے بعد ڈائریکٹ ٹو ہوم سروسز دوبارہ شروع کرنے کی کوششیں شروع کردی گئی۔ پیمرا نے ڈی ٹی ایچ سروسز کے دو لائسنس کے لیے درخواستیں طلب کرلیں۔دلچسپی رکھنی والی کمپنیوں کو کل پیمرا ہیڈ آفس میں پری بڈ کانفرنس کے لئے بھی مدعو کرلیا گیا، پیمرا نے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 مئی مقررکی ہے۔ ڈی ٹی ایچ لائسنس کی بیس پرائس40لاکھ 89ہزارروپے رکھی گئی ہے۔دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو آج (منگل کو) پری بڈ کانفرنس میں پیمرا ہیڈ آفس مدعو کیا گیا ہے، پیمرا کے مطابق ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ کمپنیاں درخواست دینے کی مجاز ہیں، معیارپرپوری اترنے والی کمپنیاں ہی درخواست جمع کرانے کی اہل ہیں۔ترجمان کے مطابق 20 مئی کے بعد موصول ہونے والی درخواستیں قابل قبول نہیں ہوں گی، اہل قرار دی جانے والی کمپنیوں کو بولی میں شامل ہونے کے لیے مدعو کیا جائے گا، ڈی ٹی ایچ لائسنسوں کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔حکام کے مطابق درخواست جمع کرانا یا پری کوالیفکیشن کسی کمپنی کو لائسنس کا حقدار نہیں بناتی، اتھارٹی پیمرا قوانین کے تحت کوئی بھی درخواست قبول یا مسترد کر سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی