i پاکستان

''یہ میرا بیٹا ہے''،لطیف کھوسہ نے شیر افضل مروت کو گلے لگا لیاتازترین

September 05, 2024

پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے وکیل ایڈوکیٹ لطیف کھوسہ نے شیر افضل مروت کو گلے لگا لیا اور کہا یہ میرا بیٹا ہے۔جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے جب لطیف کھوسہ گفتگو کر رہے تھے تو پارلیمنٹ سے شیر افضل مروت باہر آ رہے تھے ۔میڈیا کے نمائندوں نے شیرافضل مروت کو روک لیا اور کہا کہ اپ دونوں کے درمیان اختلافات ہیں۔تو لطیف کھوسہ نے شیر افضل مروت کو گلے لگاتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں ہمارا ایجنڈا عمران خان کی رہائی ہے۔یہ میرا بیٹا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی