i پاکستان

یوٹیوبرڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 15 ستمبر تک توسیع، این سی سی آئی اے سے تفصیلی رپورٹ طلبتازترین

August 30, 2025

یوٹیوبرڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 15 ستمبر تک توسیع کردی گئی۔لاہور سیشن کورٹ میں یوٹیوبرڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج نے عروب جتوئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،ملزمہ عروب جتوئی اپنے وکیل چوہدر عثمان علی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ملزمہ کی جانب سیدائردرخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ این سی سی اے نے انکوائری نوٹس بھجوایا ہے،ڈر ہے گرفتار کرلیاجائے گا،شامل تفتیش ہونے کے لیے تیارہیں عدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر این سی سی آئی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے،عبوری ضمانت میں 15 ستمبر تک توسیع کر دی،عدالت نے این سی سی آئی اے گرفتاری سے بھی روک دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی