وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی سے احتجاج مخر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم آزادی قوم کے لیے جشن منانے کا موقع ہے۔ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف یوم آزادی کے موقع پر اپنے ملک گیر احتجاج کی کال واپس لے اور اسے کسی دوسرے دن کے لیے موخر کردے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو رواں سال معرکہ حق کی کامیابی کے طور پر منایا جا رہا ہے، لہذا بہتر یہی ہے کہ احتجاج کو اس سے ایک دن قبل منتقل کردیا جائے یا بعد میں، تاکہ یوم آزادی کی تقریبات پر اثر نہ پڑے۔انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف مدت ملازمت میں توسیع کے مخالف ہیں۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ 27ویں آئینی ترمیم اس وقت زیر غور نہیں ہے، تاہم آئین میں کسی بھی ترمیم کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی