ڈیرہ اسماعیل خان میں قرض واپس مانگنے پر سپر اسٹور کے مالک کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔تفصیل کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں گرڈ روڈ پر واقع حاجی سپر اسٹور کے نوجوان مالک انعام کو قرض واپس مانگنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم گاڑی اور موٹر سائیکل پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دکان پر پہنچا اور اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے انعام موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔فائرنگ کے بعد حملہ آور اپنی گاڑی اور موٹر سائیکل موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ لواحقین اور علاقہ مکینوں نے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی