ڈیرہ غازی خان میں ضلع کچہری کے باہر پیشی پر آئے مخالفین پر ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ترجمان پولیس کے مطابق ضلع کچہری کے باہر فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد اہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے فائرنگ کے واقعہ میں ملوث دو ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، پولیس تھانہ سول لائن نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹا کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی