i پاکستان

جعفرایکسپریس حملہ، پاک فوج نے بروقت اور کامیاب آپریشن کے ذریعے ''را'' کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے، چوہدری عبدالرحمانتازترین

March 14, 2025

پاکستان مسلم لیگ(ن) برطانیہ کے صدر چوہدری عبدالرحمان نے بلوچستان میں ٹرین پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے بروقت اور کامیاب آپریشن کے ذریعے بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف اورنائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی طرف سے دورہ کوئٹہ کے دوران بلوچستان میںقیام امن کے لئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان خوش آئند ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں کے باعث ملکی ترقی کی راہ پر گامز ن ہے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاںبرطانیہ میں پارٹی رہنماوں کے ایک ہنگامی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری عبد الرحمان نے کہا کہ بولان میں ٹرین پر حملے میںبھارت ملوث ہے اس واقعہ کی کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا ہے، پاک فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے،انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک عزیز کو معاشی و سماجی چیلنجز کے ساتھ ساتھ اندرونی و بیرونی ملک دشمنوں کی ریشہ دوانیوں کا جس طرح سامنا ہے وہ صاحبان فکر و نظر سے پوشیدہ نہیں ۔

میاں شہباز شریف ان تمام چیلنجز کا مردانہ وار مقابلہ کر کے خود کو قدم قدم پر "مردِ آہن " ثابت کر رہے ہیں ۔ اگر یہ کہا جائے کہ عوامی سطح پر ملک و قوم کی اصل محافظ مسلم لیگ ن ہے تو بیجا نہ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ اندرون و بیرون ملک موجود وطن دوست طبقے ن لیگ بالخصوص وزیراعظم کی جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے اور بجا طور پر یہ سمجھتے ہیں کہ اس وقت ملک و قوم کو شہباز شریف اور دیگر لیگی قائدین کی قیادت کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمومی عوامی مسائل کے حل کے لیے بھی وفاقی حکومت گرانقدر اقدامات کر رہی ہے شہباز شریف کی دانشمندانہ پالیسی اور طرز عمل کا یہ ثمر ہے کہ فقط ایک سال کے اندر مہنگائی کے عفریت پر قابو پایا گیا ہے، نو سال کے بعد پاکستان میں مہنگائی کم ترین سطح پر آ چکی ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار بھی اپنے تجربے اور دن رات محنت سے ملک کو خوشحالی کی طرف گامزن کرنے میں مصروف ہیں،مختصر وقت میں بگڑی ہوئی معیشت کو سنبھال کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا اسحاق ڈار کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی