i پاکستان

جامشورو میں 214 اسکولوں کی عمارتیں خطرناک قرار، ہزاروں بچوں کی جانوں کو خطرات لاحق، بچوں کا تعلیمی مستقبل دا ئوپر لگ گیاتازترین

October 03, 2025

صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو میں بارشوں اور سیلاب سے 214 اسکولوں کی عمارتیں تباہ حال ہیں۔محکمہ ایجوکیشن ورکس نے ضلع جامشورو کے 214 اسکولوں کی عمارتوں کو زبوں حال قرار دیکر طلبا و ٹیچنگ اسٹاف کے لیے خطرناک قرار دیا ہے اور محکمہ تعلیم کو فوری طور بچوں و اسکول عملیکو متبادل عمارتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔اسکولوں کی خراب صورتحال کے باعث ہزاروں بچوں کا تعلیمی مستقبل دا ئوپر لگ گیا ہے۔متاثرہ اسکولوں میں سے 172 اسکول پرائمری ہیں جب کہ 42 ہائر سیکنڈری بوائز اسکول ہیں جن میں 10 ہزار سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں۔محکمہ ایجوکیشن ورکس کی ہدایت کو کئی روز گزرنے کے باوجود اب تک انہی عمارتوں میں بچے زیر تعلیم ہیں جن کے باعث ان کی جانوں کو خطرہ ہے۔مقامی افراد نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ اس حوالے سے فوری طور پر فیصلہ کیا جائے تاکہ معصوم بچوں کی جانوں کو لاحق خطرات کو ختم کیا جاسکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی