وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ایک طریقے سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوسکتی ہے، بیان حلفی دیں کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوگی، یہ بھی بیان حلفی دیں کسی ادارے کو ٹارگٹ نہیں کریں گے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر عقیل نے کہا کہ ملاقات کے بعد اداروں کیخلاف زہر اگلا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کرپشن کی وجہ سے جیل میں ہیں، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات دستیاب ہیں، بانی تحریک انصاف کو 6 سے 7 کمرے ملے ہوئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی