i پاکستان

حافظ آباد،طالبات کو ہراساں کرنے والے 3 ملزمان گرفتار،مقدمہ درجتازترین

December 17, 2025

حافظ آباد میں طالبات کو ہراساں کرنے والے3 ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور طالبہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔حافظ آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان طالبات کوہراساں کرنے میں ملوث تھے، مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔اس سے قبل ملتان میں بچیوں کو ہراساں کرنیوالے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ملزم کی سوشل میڈیا پر بچیوں کو چھیڑنے کی ویڈیووائرل ہوئی تھی۔ ملتان میں سی سی ڈی نے بروقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے شاہ رکن عالم میں بچیوں کو ہراساں کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا۔سی سی ڈی حکام نے بتایا کہ ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ملزم کی سوشل میڈیا پر بچیوں کو چھیڑنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ملزم کو ویڈیو میں موٹرسائیکل پر فرار ہوتا دیکھا جاسکتا ہے، جس کے بعد سی سی ڈی نے ویڈیو موصول ہوتے ہی ٹیمیں تشکیل دیں اور سی سی ٹی وی اور جدید طریقہ تفتیش سے ملزم کو ٹریس کیا گیا۔فرار کے دوران موٹرسائیکل سلپ ہونے سے ملزم کا بازو اور ٹانگ ٹوٹ گیا، گرفتارملزم کی شناخت عمان ولد شکیل کے نام سے ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی