کراچی میں انتظامیہ کی نااہلی سے ایک اور شہری کی جاںبحق ہوگیا ۔ کورنگی نمبر 3 کبڈی گرائو نڈ کے قریب بزرگ شہری نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا، بزرگ شہری کے نالے میں گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، بزرگ شہری اچانک سے نالے میں جاگرا اور موقع پر جاں بحق ہوگیا۔متوفی زمان ٹائو ن سیکٹر 34 تھری کا رہائشی تھا، شہریوں کا کہنا ہے نالے کی حفاظتی دیوار نہ ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔دوسری جانبکراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈکیتی مزاحمت پر رکشہ ڈرائیور کو قتل کردیا گیا، پولیس نے مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 3 میں گزشتہ روز آن لائن رکشہ ڈرائیور کو دیوا اکیڈمی کے سامنے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا۔
پولیس نے واقعے کی مختلف سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی ہے جس میں موٹر سائیکل پر بیٹھے دو ملزمان کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔واقعے کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں دفعہ 302 کے تحت مقتول جمیل احمد کے کزن سعید کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مقتول رکشہ ڈرائیور لیاقت آباد کا رہائشی اور دو کمسن بیٹیوں کا باپ تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق لودھراں سے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کا ایک خول اور ایک گولی برآمد ہوئی ہے، ملزمان مقتول کو موبائل فون لے گئے جبکہ والٹ محفوظ رہا۔مقتول کے کزن سعید نے بتایا کہ گھر سے وہ رکشہ لے کر نکلا تھا جب خبر پہنچی تو اسپتال پہنچے تو پتا چلا کہ واقعے کیسے پیش آیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی