i پاکستان

کراچی، جعلی نمبرپلیٹس والے مجرم ، جیل بھیجنا چاہیے، ڈی آئی جی ٹریفک پولیستازترین

December 17, 2025

ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کراچی پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ جعلی نمبر پلیٹس والے مجرم ہیں انہیں جیل بھیجنا چاہیے۔ایک ٹی وی پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس نے ای چالان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ای چالان شروع ہونے کے بعد حادثات میں 50 فیصد کمی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب سے ای چالان شروع ہوئے عوام نے گاڑیوں کی جعلی نمبرپلیٹس لگائی ہیں، جعلی نمبر پلیٹس اور جن گاڑیوں پلیٹس کا نمبر چھپاہوا ہے ان پرجرمانہ ہوگا۔ پیرمحمد شاہ نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں حادثات ہوتے ہیں، ایسا نہیں ہو سکتا یہ سسٹم آنے سے حادثات نہ ہوں، جعلی نمبرپلیٹس والے مجرم ہیں انہیں جیل بھیجنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی