i پاکستان

جب دل چاہتا ہے کے الیکٹرک بجلی بند کر دیتی ہے، کراچی کی عوام سراپا احتجاجتازترین

May 05, 2025

کراچی کے علاقے کورنگی ایک نمبر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے۔تفصیل کے مطابق کورنگی نمبر ایک میں علاقہ مکینوں نے بجلی کی طویل بندشوں سے تنگ آ کر احتجاج شروع کر دیا ، کے الیکٹرک کے خلاف مظاہرین کے احتجاج کے باعث دونوں ٹریک بند ہونے سے ٹریفک معطل ہو گیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک شیڈول کے علاوہ بھی جب دل کرے بجلی بند کر دیتی ہے، دن بھر لائٹ نہیں ہوتی اور رات میں بھی بجلی بند کر دی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کے بارے میں یہ موقف پیش کیا جاتا ہے کہ جن علاقوں سے ریکوری نہیں ہوتی یا بہت کم ہوتی ہے، وہاں لوڈ شیڈنگ بھی زیادہ کی جاتی ہے۔ ادھر سندھ کے شہر حیدر آباد میں آندھی اور بارش سے حیسکو ریجن کے 79 فیڈر ٹرپ کر گئے ہیں، حیسکو ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بحال کی جا رہی ہے، حیدر آباد کے 100 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بحال کی جا چکی ہے، جب کہ دیگر پر کام جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی