i پاکستان

جی ایچ کیو حملہ کیس، عمرایوب اور شبلی فراز سمیت 14 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاریتازترین

August 20, 2025

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنمائوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے۔ جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی راولپنڈی میں ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں 14 ملزمان کی حاضری سے استثنی کی درخواستیں خارج کر دیں۔جن ملزمان کی حاضری سے استثنی کی درخواستیں خارج ہوئیں ان میں عمر ایوب، شبلی فراز، کنول شوذب، زرتاج گل، احمد چٹھہ، راشد شفیق، رائے مرتضی، بلال اعجاز اور چوہدری آصف شامل ہیں۔بعد ازاں عدالت نے عدم حاضری پر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی