i پاکستان

جہلم ، گیس لیکج کے باعث آگ لگ گئی، 2 خواتی سمیت 3 افراد زخمیتازترین

July 23, 2025

جہلم میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں جھلس کر دو خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، دونوں خواتین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق جہلم کے علاقے سوہاوہ میں گیس لیکیج کے باعث آگ لگ گئی، واقعے میں جھلس کر دو خواتن سمیت 3 افراد زخمی ہوئے، جنہیں ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کچن میں ناشتہ بنارہی تھیں گیس سلنڈر لیک ہونے سے اچانک آگ لگی، دونوں زخمی خواتین کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ریسکیو ٹیم کے مطابق امدادی کارکنوں کے پہنچنے سے قبل مقامی افراد نے آگ بجھا دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی