i پاکستان

جہلم، کالج پروفیسر 40 لاکھ تاوان دیکر رہا، اغواکاروں میں سابق پولیس افسر کا بیٹا بھی شاملتازترین

August 22, 2025

جہلم میں ملزمان نے گورنمنٹ کالج کے پروفیسر کو اغوا کرنے کے بعد 40 لاکھ روپے تاوان وصول کرکے رہا کر دیا۔پولیس کے مطابق جہلم میں گورنمنٹ کالج کے پروفیسرکے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، درج کیے گئے مقدمے کے تحت ملزمان نے40لاکھ روپے تاوان وصول کرکے پروفیسر کو رہاکیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ اغوا کے الزام میں 5 ملزمان کو گرفتار کر لیاہے، پروفیسر کے اغوا میں سابق پولیس افسر کابیٹا اور اس کیساتھی ملوث ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کالج پروفیسر کے اغوا کے مرکزی ملزم اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار ے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی