i پاکستان

جمعة المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئےتازترین

August 22, 2025

آئی جی پنجاب پولیس عثمان انور کی ہدایت پر جمعة المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ۔ آئی جی پنجاب عثمان انور کی جانب سے ہدایات کے مطا بق ڈی پی اوز سمیت سینئرپولیس افسران نے جمعتہ المبارک کے موقع پر علاقائی مساجد کے دورے کئے ۔ پولیس افسران کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ نماز جمعہ کے بعد مساجد میں شہریوں کے مسائل سنیں اور سینئر افسران مساجد کے ذریعے شہریوں کے گھر کی دہلیز پر انکے مسائل سن کر حل کریں۔ آئی جی پنجاب کا کہناتھا کہ شہریوں کو پولیس کی طرف سے دی جانیوالی خدمات اور سہولیات سے آگاہ کیا جائے،مساجد،امام بارگاہوں،مزارات اہم مقامات کی سکیورٹی یقینی بنائیں،معاشریکی اصلاح،امن وانصاف کی فراہمی میں ممبرومحراب کا اہم کردار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی