i پاکستان

جنوبی پنجاب میں تباہی پھیلانے کے بعد سیلاب سندھ میں داخل ہوگیاتازترین

September 10, 2025

جنوبی پنجاب میں تباہی پھیلانے کے بعد سیلاب سندھ میں داخل ہوگیا ہے، گڈو بیراج کی سطح 5 لاکھ 2 ہزار 844 کیوسک اور پانی کا اخراج 4 لاکھ 92 ہزار 433 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔سکھر بیراج پانی کی سطح بلند ہونے لگی، جہاں نچلے درجے کا سیلاب ہے، سکھر بیراج پر اپ اسٹریم میں پانی کی سطح 4 لاکھ 405 کیوسک اور ڈان اسٹریم میں 3 لاکھ 82 ہزارکیوسک ہے۔اسی طرح کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 53 ہزار 145 کیوسک ریکارڈ کی گئی، ہیڈ پنجند پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کی سطح 4 لاکھ 75 ہزار سے زائد کیوسک ہوگئی۔ڈپٹی میئر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل کہتے ہیں کہ گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔ سکھر شہر اور بیراج پر تمام تر حفاظتی اقدامات کر لیے گئے ہیں، امید ہے سیلابی ریلا آرام سے گزر جائے گا۔بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑنے کے بعد پاکستان میں اونچے درجے کے سیلاب کی صورت حال برقرار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی