i پاکستان

جوجماعتیں الیکشن میں حصہ لیں انہیں مخصوص نشستیں ملتی ہیں،سینیٹر اعظم نذیر تارڑتازترین

June 28, 2025

وفاقی وزیرقانون سینیٹر اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہے کہ جوجماعتیں الیکشن میں حصہ لیں ان کو مخصوص نشستیں ملتی ہیں۔ ایک انٹرویو میں اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ ریویو ہوا ہے، ججزکی اکثریت نے فیصلہ جاری کیا ہے، اسی فارمولے پر صوبائی اسمبلیوں کی سیٹیں بھی طے ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ مقدمات کا فیصلہ آئین کی بنیاد پرہوتا ہے جوجماعتیں الیکشن میں حصہ لیں ان کومخصوص نشستیں ملتی ہیں۔وفاقی وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ قانونی اورآئینی پوزیشن یہی ہے، آزاد امیدوارمخصوص نشستوں کے حق دارنہیں ہو سکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی