i پاکستان

جشن آزادی کے موقع پر مری میں 14 اگست تک دفعہ 144 نافذ ،سیاح فیملیوں کو استثنیٰ حاصل ہوگاتازترین

August 11, 2025

جشن آزادی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے تفریحی مقام مری میں آج 12 سے 14 اگست تک دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق مری میں دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر کیا گیا ہے، تاہم 14 اگست کو اس پابندی سے سیاح فیملیوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا اور انھیں مال روڈ پر داخلے کی اجازت ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی