i پاکستان

جتنا سیاسی گند بڑھ گیا ہے وہ 15 روز میں صاف ہوجائے گا ، شیخ رشیدتازترین

November 17, 2022

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جتنا سیاسی گند بڑھ گیا ہے وہ 15 روز میں صاف ہوجائے گا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری بھی سازش میں کمیٹی ڈالنے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، حکومت سیاسی فائر بال سے کھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں ہنگامی کیبنٹ بلائی جاتی ہے اور رات کے اندھیرے میں ہی منسوخ کر دی جاتی ہے لیکن انکی خواہش خبر نہیں بن سکتی۔ شیخ رشید نے کہا کہ پہلے مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں اب لال حویلی پر ڈرون چلایا جا رہا ہے، اسکی ویڈیو حکام بالا کو بھیج رہے ہیں، یہ عمران خان کے لانگ مارچ سے پہلے اور اسکے دوران پنڈی میں شرارت کرنا چاہتے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ناکامی انکا مقدر ہے پنڈی ایک پر امن شہر ہے، میں کمیٹی چوک میں لانگ مارچ کا استقبال کروں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی