i پاکستان

کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکانتازترین

May 08, 2025

کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان ظاہر ہے۔ مختلف کیٹیگریز میں 78 پیسے سے لے کر 2 روپے 25 پیسے فی یونٹ تک کمی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق مالی سال 26-2025 میں بجلی صارفین کو 140 ارب سے 400 ارب روپے تک کا ریلیف ملنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ سی پی پی اے(سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی) نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے نیپرا کو بنیادی ٹیرف میں کمی کی درخواست جمع کرا دی ہے۔نیپرا(نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) 15 مئی کو اس درخواست پر سماعت کرے گا، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔درخواست کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے پاور پرچیز پرائس (PPP) کا تخمینہ 24.75 سے 26.22 روپے فی یونٹ لگایا گیا ہے، جب کہ رواں مالی سال میں یہ قیمت 27 روپے فی یونٹ ہے۔ اگر نیپرا ٹیرف میں کمی کی منظوری دیتا ہے تو یہ فیصلہ ملک بھر کے صارفین کے لیے مہنگائی کے دور میں ایک بڑی سہولت ثابت ہو سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی