i پاکستان

کے پی کے میں کرپشن کی روک تھام ، ٹی ایم ایز سے مالی سال2024-25 کے اخراجات اور وصولیوں کی تفصیلات طلبتازترین

September 16, 2025

خیبر پختونخوا حکومت نے کرپشن کی روک تھام کیلئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ٹی ایم ایز سے مالی سال2024-25 کے اخراجات اور وصولیوں کی تفصیلات طلب کر لی۔میڈیارپورٹ کے مطابق لوکل کونسل بورڈ نے ٹی ایم ایز کو مراسلہ بھیجتے ہوئے اکائو نٹنٹ جنرل کے پی کے ساتھ بروقت مفاہمت کی ہدایت کی ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل میٹروپولیٹن حکومت پشاور کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا۔علاوہ ازیں، مراسلے کی کاپیاں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور دیگر کو بھی ارسال کی گئی۔14 جولائی 2025 کو گیلپ سروے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ خیبر پختونخوا میں عوام گورننس، معیشت اور سہولتیں نہ ملنے پر شدید ناراض ہیں یہاں تک کہ پی ٹی آئی ووٹرز بھی اپنی حکومت سے غیرمطمئن ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی