i پاکستان

قادیانی فتنہ تبلیغ کے نام پر فسادات کرانا چاہتا ہے، سینیٹر مشتاق احمدتازترین

February 23, 2024

پاکستان جماعت اسلامی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے ملک میں قادیانی فتنہ ہیں تبلیغ کے نام پر وہ فسادات کرانا چاہتا ہے، حکومت اس فتنہ کو ختم کرے۔ ختم نبوت ہماری ریڈ لائن ہے۔ختم نبوت کے معاملے پر کسی کو چھیڑ چھاڑ نہیں کرنے دیں گے،جمعہ کے روز سینٹ اجلاس میں جماعت اسلامی کے رہنما و سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ میں سپریم کورٹ کے قادیانیوں سے متعلق فیصلے پر بات کرنا چاہتا ہوں کہ جلدقادیانیوں سے متعلق فیصلے کے خلاف نظر چانی اپیل دائر کی جائے گی، سپریم کورٹ کے فیصلے میں غلطیاں ہیں ،قادیانی مسلمانوں پر ظلم کر رہے ہیں اور ان کو ورغلا رھے ہیں ،امت کی ذمہ داری ہے اللہ کی کتاب کو سنبھالیں اس کی حفاظت کریں ، قانون کے تحت قادیانیخود کو مسلمان نہیں کہہ سکتے، مسلمانوں میں تبلیغ نہیں کر سکتے ، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عوام کے درمیان بحث جاری ہے۔کل سپریم کورٹ نے پریس ریلیز جاری کی جو خوش آئند ہے ، ایوان میں رائے دینا چاہتا ہوں کہ ختم نبوت ہماری ریڈ لائن ہے۔ختم نبوت پر کسی کو چھیڑ چھاڑ نہیں کرنے دیں گے۔ سینیٹر مشتاق نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ قرآن مجید کے تراجم میں غلطیاں پہلے قانون میں جرم قرار نہیں دی گئی تھیں۔سپریم کورٹ کا ایسا کہنا غلط ہے۔اس حوالے سے واضح قانون پہلے بھی موجود تھا اب بھی ہے،اس حوالے سے قانون کے سیکشن 9 میں غلطیوں کو جرم قرار دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی