مین مرکزی علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ قادیانیوں سے متعلق بی بی سی اردوکی رپورٹ مسترد کرتے ہیں پاکستان میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے پچاس سال مکمل ہو نے پر بی بی سی کے نمائندہ نے جو رپورٹ شائع کی ہے یہ متعصبانہ اور قادیانیت نوازی ہے اور اس رپورٹ میں پاکستان میں قادیانیوں کو مظلوم بنا کر پیش کیا گیاہے قادیانی 7ستمبر1974ء پارلیمنٹ کے متفقہ فیصلے کو تسلیم کریں جس طرح باقی اقلیتیں پاکستان میں موجود ہیں اسی طرح رہیں پاکستان میں ہر اقلیت کوآئین اور قانون کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی ہے ۔ ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر لاہور میں چیئرمین مرکزی علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی علماء کے وفد کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ تحفظ ختم نبوت کے سلسلہ میں پاکستان میں موجود تمام مکاتب فکر کے رہنماء اور تنظیمیں پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق کام کررہی ہیں اورآج سے پچاس برس قبل یعنی 7ستمبر1974 ء کو پاکستان کے پارلیمان نے ایک آئینی ترمیم کے ذریعے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا تھا اس فیصلے کو قادیانی جماعت نے تسلیم نہیں کیا بیرونی دنیا میں قادیانی ہر اس قوت کے ساتھ ہیں جو پاکستان کے خلاف ہو پاکستان کی کسی بھی مذہبی جماعت نے قادیانیوں کو واجب القتل قرار نہیں دیا بی بی سی اردو ٹیم نے قادیانیوں کے متعلق جو رپورٹ شائع کی ہے یہ یکطرفہ ہے اور حقیقت پر مبنی نہیں ہے جیسے دیگر پاکستان میں مذاہب اور اقلیتیں موجود ہیں کیا قادیانی بھی اپنے آپ کو پاکستان کے آئین کی روشنی میں اقلیت تسلیم کرتے ہیں اسلام اور کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کئے گئے ملک میں عقیدئہ تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالتۖ کا تحفظ ہر قیمت پر کیا جائے گا مینا رپاکستان لاہور میں تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس کے انعقاد سے دینی قوتوں کو تقویت ملی ہے اس کانفرنس کی کامیابی پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اور جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سمیت تمام مکاتب فکر اور دینی جماعتوں و مدارس کے ذمہ داران کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اس کانفرنس نے اُمت مسلمہ کے سر فخر سے بلند کردئیے ہیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی