i پاکستان

خیبرپختونخوا حکومت کا ضم اضلاع کیلئے 275 ملین ڈالرز قرض لینے کا انکشافتازترین

December 05, 2025

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے گزشتہ پانچ برس کے دوران ضم شدہ قبائلی اضلاع کیلئے کروڑوں ڈالرز کے بھاری بھرکم غیر ملکی قرض لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق دستاویزات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ صوبائی حکومت نے 2020 سے 2025 کے دوران صرف دو بڑے منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 275 ملین ڈالرز کا قرض حاصل کیا۔ان میں خیبرپختونخوا اکنامکس کوریڈور کیلئے 75 ملین ڈالر جبکہ خیبرپختونخوا رورل انویسٹمنٹ اینڈ انسٹیٹوشنل پراجیکٹ کے لئے 200 ملین ڈالر کا قرض شامل ہے۔دستاویز کے مطابق ضم شدہ اضلاع میں رابطہ سڑکوں کی بہتری کے لئے خیبرپختونخوا رورل آسیسبیلٹی پراجیکٹ کے تحت 39 ہزار 28 ملین جاپانی ین کا قرض بھی لیا گیا ہے جس کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے۔محکمہ فنانس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں کے علاوہ بھی متعدد ترقیاتی سکیموں کیلئے بھاری غیر ملکی قرض حاصل کیا گیا ہے جس سے صوبے کے مالی بوجھ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی